دیوار کسی اور کی در اور کسی کا
دیوار کسی اور کی در اور کسی کا
محسوس یہ ہوتا ہے نگر اور کسی کا
کیسا ہے ترے شہر میں معیار فضیلت
دستار کسی اور کی سر اور کسی کا
ہے پیش نظر کوئی صلہ مانگنے والا
لیکن پس پردہ ہے ہنر اور کسی کا
پھر کیسے بھلا دوستو منزل مجھے ملتی
طے میں نے کیا جب کہ سفر اور کسی کا
سینچا ہے جنہیں ہم نے ندیمؔ اپنے لہو سے
لگتا ہے درختوں پہ ثمر اور کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.