دیوار و در کے ساتھ کوئی انتظام ہے
دیوار و در کے ساتھ کوئی انتظام ہے
رکتا مگر چلوں کہ مرے گھر پہ شام ہے
یہ آنکھ خواب خواب تھی یہ پھول رنگ رنگ
یہ حسن رمز رمز تھا جو بام بام ہے
کائی جمی ہوئی ہے سمندر کے آس پاس
سبزے کا اک پیام ہے اور میرے نام ہے
پہچانتا ہوں اپنی اداسی کے رنگ سے
پانی پہ تیرتی ہوئی شب ہے کہ شام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.