دکھایا جو مجھے درپن غلط تھا
دکھایا جو مجھے درپن غلط تھا
تبھی تو سارا وشلیشن غلط تھا
تمہارا سب کیا تو ٹھیک تھا پر
ہمارے بیچ کا مشرن غلط تھا
ہوئے پورے نہیں کیوں خواب سمجھو
دشا تو ٹھیک تھی چترن غلط تھا
میں اتنی مرتبہ جیتا تو مجھ کو
سمجھ میں آیا کے وہ رن غلط تھا
تمہارا دور بھی جانے کا ساجن
طریقہ جو بھی ہو کارن غلط تھا
ترے الزاموں سے لگنے لگا تھا
میرے اس پریم کا کن کن غلط تھا
اگر سب کچھ یہاں پراربدھ ہے تو
بتاؤ پھر کہاں راون غلط تھا
مجھے منظور سب الزام ہوتے
مگر الزام کا وورن غلط تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.