دل اب اسیر زلف پریشاں نہیں رہا
دل اب اسیر زلف پریشاں نہیں رہا
جب اپنا غم ہوا غم جاناں نہیں رہا
شاخیں کچھ اس طرح سے جھک آئیں مری طرف
مجھ کو لحاظ تنگیٔ داماں نہیں رہا
دیوانے رکھتے آپ کی بخیہ گری کی لاج
مشکل یہ آ پڑی ہے کہ داماں نہیں رہا
عقل و جنوں میں صلح کرا دی خزاں نے پھر
گلشن میں کوئی چاک گریباں نہیں رہا
اے پاسبان پردۂ اوہام ہوشیار
دیر و حرم کی قید میں انساں نہیں رہا
وہ ولولے ہیں اب نہ تبسم نہ قہقہے
جس سے ملے تھے آپ وہ احساںؔ نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.