دل ابھی ٹوٹا نہیں ہے بے رخی کے باوجود
دل ابھی ٹوٹا نہیں ہے بے رخی کے باوجود
زندگی میں کیا رہا ہے زندگی کے باوجود
آنکھیں خیرہ ہو گئیں اس حسن عالم تاب سے
کچھ نظر آتا نہیں ہے روشنی کے باوجود
انقلاب قوم و ملت ہے کبھی ہے آشتی
اور کبھی پیغمبری ہے شاعری کے باوجود
آج اپنے عہد میں یہ آدمی کو کیا ہوا
آدمی سا کچھ نہیں ہے آدمی کے باوجود
چاندنی دریا خنک موسم محبت اور شجاعؔ
اب وہ فرصت ہی کہاں ہے دل کشی کے باوجود
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.