دل اور کہیں پر ہے تو سر اور کہیں پر
دل اور کہیں پر ہے تو سر اور کہیں پر
وہ سجدہ نہیں داغ ہے دامان زمیں پر
قربان تری ہاں پہ تصدق ہوں نہیں پر
سرمایۂ ہستی کو لٹاتا ہوں یہیں پر
نقش قدم یار نمایاں ہے جبیں پر
شک ہونے لگا اب تو مرے مذہب و دیں پر
ہے سجدۂ اخلاص کا ادنیٰ سا کرشمہ
میں فرش زمیں پر ہوں تو سر عرش بریں پر
تصویر مصورؔ نے جو کھینچی ہے کسی کی
حوریں نہ اتر آئیں پئے دید زمیں پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.