دل بہت بے قرار ہوتا ہے
دل بہت بے قرار ہوتا ہے
اس کا جب انتظار ہوتا ہے
پیار پہلا ہی پیار ہوتا ہے
جو سدا پائیدار ہوتا ہے
انگنت آفتاب روشن ہیں
پھر بھی کیوں اندھ کار ہوتا ہے
اک گھڑی زندگی میں آتی ہے
موت کا انتظار ہوتا ہے
آج تو بچ گئے مگر دیکھو
کون کل کو شکار ہوتا ہے
دشمنی دشمنی بڑھاتی ہے
پیار کرنے سے پیار ہوتا ہے
اس سے بڑھ کر کوئی نہیں ناصرؔ
اس پہ ہی دل نثار ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.