دل دھڑکتا ہے پر وہ بات نہیں
دل دھڑکتا ہے پر وہ بات نہیں
دن نہیں دن سا رات رات نہیں
ایسا لگتا ہے آپ کے بن اب
سانس حاصل ہے پر حیات نہیں
مسکراتے ہوئے چلے آؤ
چاہیئے مجھ کو کائنات نہیں
وہ مراسم بھی کیا مراسم ہیں
جس مراسم میں التفات نہیں
سب کا بس ایک رب وہی شہرت
اب کسی آدمی کی ذات نہیں
اک خوشی ہے مجھے اننیاؔ کہیں
دل دکھانے میں میرا ہاتھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.