دل دکھا دوں تمہیں میں ابھی دیکھ لو
دل دکھا دوں تمہیں میں ابھی دیکھ لو
آگ سینہ میں جو ہے لگی دیکھ لو
یوں مجھے غم نہیں ہے کسی بات کا
ہے مگر جو تمہاری کمی دیکھ لو
خود کبھی میں بتا بھی نہ پاؤں تمہیں
بات جو دل میں ہے اک چھپی دیکھ لو
خیریت میں تمہیں کیا بتاؤں ابھی
میرے چہرے پہ ہے جو خوشی دیکھ لو
چاند بھی دکھ رہا ہے تمہاری طرح
چاند میری نظر سے کبھی دیکھ لو
زخم راوتؔ دکھا تو نہ پایا مگر
اک غزل ہے لہو سے لکھی دیکھ لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.