دل دکھانے کی بات کرتے ہو
دل دکھانے کی بات کرتے ہو
آ کے جانے کی بات کرتے ہو
میں اسیر قفس ہوں کیوں مجھ سے
آشیانے کی بات کرتے ہو
چمن اپنا تھا آشیاں اپنا
کس زمانے کی بات کرتے ہو
بات کرتے ہو غیر سے ہنس کر
اف رلانے کی بات کرتے ہو
دل کی حالت عجیب ہوتی ہے
جب بھی جانے کی بات کرتے ہو
اوجؔ کیوں دل کو دے رہے ہو فریب
ان کے آنے کی بات کرتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.