دل برباد پر بجلی گرا دو
دل برباد پر بجلی گرا دو
اسی انداز سے پھر مسکرا دو
حجاب اندر حجاب آخر کہاں تک
خدارا اب تو سب پردے اٹھا دو
جہان بے خودی میں کھو گیا ہوں
جو ممکن ہو مجھے مجھ سے ملا دو
مے و مینا سے اس کو واسطہ کیا
جسے تم اپنی آنکھوں سے پلا دو
جسے ہو ناز اپنے ضبط دل پر
ہماری داستان غم سنا دو
تقاضہ ہے یہ ان جلووں کا مخمورؔ
کہیں دل اور کہیں تم سر جھکا دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.