دل درد آشنا رکھے ہوئے ہیں
دل درد آشنا رکھے ہوئے ہیں
بدن میں کربلا رکھے ہوئے ہیں
کسی کے رنگ میں ڈھلتے نہیں ہیں
ہم اپنی کیمیا رکھے ہوئے ہیں
ہمیں تفہیم دنیا کے معمے
خلا اندر خلا رکھے ہوئے ہیں
کوئی منزل نہیں منزل ہماری
اک آتش زیر پا رکھے ہوئے ہیں
لڑائی ظلمت شب سے ہے جاری
سر بام اک دیا رکھے ہوئے ہیں
ہمارے سامنے ہیں پر وہ یوں ہیں
نہ ہونے کی ادا رکھے ہوئے ہیں
جو موسم پہن کر آئے ہیں سورج
وہ دامن میں گھٹا رکھے ہوئے ہیں
دلیل خامشی کام آ رہی ہے
کسی کو بے نوا رکھے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.