دل فریادی نے رہ رہ کے پکارا مجھ کو
دل فریادی نے رہ رہ کے پکارا مجھ کو
یہ سمجھتا ہے احدؔ وجہ خسارہ مجھ کو
بچ گیا موج کشاکش سے میں لیکن پھر بھی
نہ ملا بحر اذیت کا کنارہ مجھ کو
وہ بھی اک شخص مجھے چھوڑ کے چپ چاپ گیا
جو یہ کہتا تھا کہ ہے تیرا سہارا مجھ کو
بس اسی بات نے آسان کیا ہے جینا
اس سے ملنا ہے کسی روز دوبارہ مجھ کو
لوگ تو ملتے ہی رہتے ہیں رہ زیست میں پر
کہاں ممکن ہے سکوں ان سے تمہارا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.