دل خانہ خراب آئے گا
دل خانہ خراب آئے گا
اور ہم پر عذاب لائے گا
مصحف رخ سے اس کو کیا مطلب
شیخ تو بس کتاب لائے گا
عید کے دن تو تو گلے مل لے
مفت اجر و ثواب پائے گا
چھوڑ کوثر کی ان کے لب سے پی
بے حساب و کتاب پائے گا
ذکر جنت کا منہ سے واعظ کے
حور سے اجتناب لائے گا
حور و جمہور اے معاذ اللہ
کیا نہ تم کو حجاب آئے گا
اس پری کو نہ چھیڑ اے نقویؔ
اور دل پر عذاب آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.