دل نا مطمئن اندیشۂ برق تپاں میں ہے
دل نا مطمئن اندیشۂ برق تپاں میں ہے
جو بے تابی قفس میں تھی وہی اب آشیاں میں ہے
مری بے تابئ دل کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا
خدا جانے ترا حرف تسلی کس زباں میں ہے
یہی انداز ہیں تو غم نہیں کچھ بعد منزل کا
امنگیں جاگ اٹھی ہیں زندگی سی کارواں میں ہے
اسی کے راگ سے گونجیں گی کل راہیں مسرت کی
یہ مانا آج انساں منزل آہ و فغاں میں ہے
کوئی نسبت نہیں منزل رسی کو رہ نوردی سے
وہ لذت کامیابی میں کہاں جو امتحاں میں ہے
یہ تخصیص چمن کیا التجائے باغباں کیسی
بہت اے ہمت پرواز گنجائش جہاں میں ہے
- کتاب : Jadeed Shora-e-Urdu (Pg. 900)
- Author : Dr. Abdul Wahid
- مطبع : Feroz sons Printers Publishers and Stationers
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.