دل ہے چاہے اسے جا بہ جا دیکھنا
دل ہے چاہے اسے جا بہ جا دیکھنا
دیکھنا اس کا مثل دوا دیکھنا
وار کرتا ہے سیدھا یہ دل پر مرے
یوں پلٹ کر اے ظالم ترا دیکھنا
میری عادت میں شامل ہوا جب سے وہ
پڑ رہا ہے اسے بارہا دیکھنا
کوئی اس دل ربا کی بھی لائے خبر
دل ہے چاہے جسے برملا دیکھنا
ہوش گم ہو گیا دیکھ کر جب اسے
پھر پلٹ کر اسے اور کیا دیکھنا
ایک پل کے سکوں کو ترس جاؤ گے
چاہتے ہو مجھے کیوں جدا دیکھنا
پار کر لے تو پہلے ستم کی حدیں
ضبط شمشادؔ پھر تو مرا دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.