دل ہے نہ نشان بے دلی کا
دل ہے نہ نشان بے دلی کا
کیا وقت پڑا ہے بے کسی کا
دیکھا کئے راستہ کسی کا
تھا شغل یہ اپنی زندگی کا
پروائے کرم نہ شکوۂ غم
اللہ رے دماغ بے دلی کا
میں اور یہ بے نیازئ شوق
احسان ہے جوش بے خودی کا
مرنا مرنے کی آرزو میں
حاصل ہے یہ اپنی زندگی کا
آنسو بھر آئے دل بھر آیا
گر نام بھی سن لیا خوشی کا
آخر عبرتؔ نے جان دے دی
کچھ پاس کیا نہ بے کسی کا
- کتاب : Noquush (Pg. B-412 E422)
- مطبع : Nuqoosh Press Lahore (May June 1954)
- اشاعت : May June 1954
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.