دل ہے ٹوٹا کہ آئنہ ٹوٹا
دل ہے ٹوٹا کہ آئنہ ٹوٹا
آئی آواز چھن سے کیا ٹوٹا
میں کئی مرتبہ جڑا ٹوٹا
نہ میں ہارا نہ حوصلہ ٹوٹا
جو بہت خوش تھا ٹوٹنے پہ مرے
آج وہ بھی مجھے ملا ٹوٹا
کام آتے ہیں دکھ میں اپنے لوگ
آج یہ بھی مغالطہ ٹوٹا
اپنے دل کا گمان ہوتا ہے
جام آگے سے یہ ہٹا ٹوٹا
خوش مزاجی پہن کے آیا ہے
تو بھی اندر سے ہے بتا ٹوٹا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.