دل ہمارا رقص کرتا ہے نظر کے ساتھ ساتھ
دل ہمارا رقص کرتا ہے نظر کے ساتھ ساتھ
جھومتی ہے زندگی قلب و جگر کے ساتھ ساتھ
کر نہیں سکتے کسی سے حال دل اپنا بیاں
ایسی بھی دشواریاں کچھ ہیں بشر کے ساتھ ساتھ
اک نگاہ لطف میں دونوں کی قسمت جاگتی
دل کو بھی کچھ چین مل جاتا جگر کے ساتھ ساتھ
چوم لینا ان کی زلف ناز کا مشکل نہ تھا
ہم بھی ہو لیتے اگر باد سحر کے ساتھ ساتھ
فن موسیقی سے وابستہ ہے اپنی شاعری
ہم غزل پڑھتے ہیں اے نغمہؔ ہنر کے ساتھ ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.