دل ہی جب جان سے جدا ہوگا
دل ہی جب جان سے جدا ہوگا
یوں جئے بھی تو جی کے کیا ہوگا
لمحہ لمحہ تری جدائی میں
کس قدر صبر آزما ہوگا
کم نہ ہوگی تری پرستاری
ہم نہ ہوں گے تو دوسرا ہوگا
موجزن دل میں ہے لہو کی طرح
درد دل سے کہیں جدا ہوگا
تیری یادوں کے بھول جانے تک
زہر غم کام کر چکا ہوگا
اس نے ہم سے ہی جب نباہ نہ کی
وہ کسی اور کا بھی کیا ہوگا
آج پھر زلزلہ سا ہے دل میں
اب خدا جانے اور کیا ہوگا
بزمؔ اپنا بھی احتساب کرو
تم سے بھی کیا کوئی برا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.