دل ہو گیا اداس تو بہلانے آ گئے
دل ہو گیا اداس تو بہلانے آ گئے
اے شمع تیرے کوچے میں پروانے آ گئے
جیب و گریباں چاک ہیں دامن ہے تار تار
دشت جنوں میں شان سے دیوانے آ گئے
دامن ہمارا آج بھی کانٹوں سے بھر گیا
گلشن کے راستے میں بھی ویرانے آ گئے
آتے ہی رہ گزار جنوں میں مقام ہوش
دیوانے اہل ہوش کو سمجھانے آ گئے
شبنمؔ تھے اجنبی سے ہمیں ان کی بزم میں
ان کی نظر کہے تھی کہ بیگانے آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.