دل ہوا بیزار اب آئے گا کون
دل ہوا بیزار اب آئے گا کون
اٹھ گئی دیوار اب آئے گا کون
باد صرصر برگ و گل سب لے اڑی
مٹ گیا گلزار اب آئے گا کون
جن کو اپنے خون سے سینچا تھا وہ
ہو گئے اغیار اب آئے گا کون
ہائے رے دل کی ہی دل میں رہ گئی
حسرت دیدار اب آئے گا کون
تیز ہے برسات اور آندھی کی بھی
تیز تر رفتار اب آئے گا کون
جن سے امید وفا قائم تھی وہ
رہ گئے اس پار اب آئے گا کون
صحن میں ہوں منتظر اب کس لئے
اونچی ہے دیوار اب آئے گا کون
اے اناؔ کس پر بھلا کیجے یقیں
بک گئے غم خوار اب آئے گا کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.