Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل عشق کا مارا تھا کالج کے زمانے میں

انس نبیل

دل عشق کا مارا تھا کالج کے زمانے میں

انس نبیل

MORE BYانس نبیل

    دل عشق کا مارا تھا کالج کے زمانے میں

    ہر زخم گوارا تھا کالج کے زمانے میں

    اب صرف اندھیری شب اور ساتھ ہے تنہائی

    اک چاند ہمارا تھا کالج کے زمانے میں

    ہے آج بھی یادوں کے گنبد میں صدا تیری

    کیوں تو نے پکارا تھا کالج کے زمانے میں

    احباب کی محفل میں ہم بانٹ دیا کرتے

    غم جیسے چھوارا تھا کالج کے زمانے میں

    بیٹھے ہیں جہاں آنسو اس آنکھ کے ساحل پر

    خوابوں کو اتارا تھا کالج کے زمانے میں

    اس کے ہی تو صدقے میں ہر جیت ملی ہم کو

    جو معرکہ ہارا تھا کالج کے زمانے میں

    بوسیدہ کتابیں سب اس پھول سے مہکی ہیں

    بخشا جو تمہارا تھا کالج کے زمانے میں

    خاموش جزیرہ تو صدموں سے بنا ہوں میں

    پر شور کنارا تھا کالج کے زمانے میں

    لکھ دیتے نبیلؔ اپنے شعر اس کی کتابوں پر

    یوں فن کو نکھارا تھا کالج کے زمانے میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے