دل جلا کر گیا تو گیا اب کہاں
دل جلا کر گیا تو گیا اب کہاں
اب نہیں لگ رہا دل مرا اس جہاں
بن ترے اب سکوں آئے گا کب مجھے
اب ترا غم مجھے لے چلا ہے کہاں
دل لگا کر بتا مل گیا اب سکوں
کب رہا باوفا رہ گیا بس گماں
کب سدا رہ سکا وہ مرا دل ربا
کر گیا وہ مرا اک نیا سا زیاں
بجھ رہا ہے دیا اے مرے ہم نوا
سن صدا اب مری آئے گا کب یہاں
ساتھ تیرے جمالیؔ سلامت رہیں
میری یہ عاجزی میرا نام و نشاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.