دل جس وقت اکیلا ہوگا
تیری یاد میں ڈوبا ہوگا
پہلے پہل یہ کب سوچا تھا
تو مجھے اتنا پیارا ہوگا
ہر سو خواب نگر میں اک دن
تیری یاد کا پہرہ ہوگا
چاندنی رات میں چپکے چپکے
کوئی جھیل میں اترا ہوگا
یادوں کے صحرا میں کل پھر
بادل ٹوٹ کے برسا ہوگا
دل کا کیا ہے دل دیوانہ
تیرے دھیان میں کھویا ہوگا
دروازے پر دستک سن کر
میرا سوچ کے دوڑا ہوگا
میں بھی رات کو سو نہیں پائی
سکھیو وہ بھی جاگا ہوگا
اپنے دل کا ہر اک جذبہ
خط میں اس نے لکھا ہوگا
سوچ رہی ہوں کن آنکھوں میں
مستقبل کا سپنا ہوگا
اس پر ہوگا تیرا جادو
جس نے تجھ کو دیکھا ہوگا
آج صدفؔ میں بے حد خوش ہوں
آج اس سے پھر ملنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.