دل جو شائستۂ جفا نہ ہوا
دل جو شائستۂ جفا نہ ہوا
لذت غم سے آشنا نہ ہوا
تو کبھی پاس سے جدا نہ ہوا
دل مگر صورت آشنا نہ ہوا
زندگی کا مزہ وہ کیا جانے
جس کو مرنے کا حوصلہ نہ ہوا
ہم کو شکوہ رہا جدائی کا
اور تو پاس سے جدا نہ ہوا
تم سے کہنے سے فائدہ کوئی
خیر جو کچھ ہوا برا نہ ہوا
سوچتے ہی رہے کہیں نہ کہیں
نہ ہوا عرض مدعا نہ ہوا
یاد کرتے ہیں حسن و عشق ہمیں
مر کے بھی ختم سلسلہ نہ ہوا
دام الفت میں جو پھنسا ناشادؔ
ہو کے آزاد بھی رہا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.