Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کا عالم بھی ہوا ہے عالم ہو کی طرح

فرخندہ رضوی

دل کا عالم بھی ہوا ہے عالم ہو کی طرح

فرخندہ رضوی

MORE BYفرخندہ رضوی

    دل کا عالم بھی ہوا ہے عالم ہو کی طرح

    آنکھ میں تو ہر گھڑی رہتا ہے آنسو کی طرح

    دل کے موسم میں کبھی تبدیلیاں آتی نہیں

    لگتی ہے باد صبا بھی کنکنی لو کی طرح

    اک تصور سے ترے مہکا ہے میرا انگ انگ

    تو مرے احساس میں بستا ہے خوشبو کی طرح

    سخت کالی رات میں امید کا ننھا دیا

    ہے فروزاں دل میں اک معصوم جگنو کی طرح

    وصل کا عالم کہ جیسے ہوں شفق کی لالیاں

    ہجر کا ماحول ہے قربت کے جادو کی طرح

    آ گئی لفظوں میں بھی لہجے کی تلخی اس قدر

    آپ بھی اس نے کہا مجھ کو مگر تو کی طرح

    دھوپ میں بیٹھی تھی اپنے باغ میں اور یوں لگا

    ٹہنیاں دو شجر کی ہیں اس کے بازو کی طرح

    گفتگو کا اک الگ منفرد انداز ہے

    لفظ اس کے بولتے ہیں جیسے گھنگھرو کی طرح

    اس کو بھی ہر وقت رہتا ہے تلفظ کا خیال

    عشق میں نے بھی کیا ہے اس سے اردو کی طرح

    دیکھتے ہی دیکھتے خندہؔ گزر جائے گی عمر

    وقت ہاتھوں سے نکل جائے گا جگنو کی طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے