دل کا دامن رگ باریک سے باندھا ہوا ہے
دل کا دامن رگ باریک سے باندھا ہوا ہے
غور کر لیجے اگر ٹھیک سے باندھا ہوا ہے
ایک آنسو کہیں گرتا ہے تو کانپ اٹھتا ہوں
آسماں بھی اسی تکنیک سے باندھا ہوا ہے
اس کے پاؤں نے بڑی دور کا وعدہ کر کے
دل امید کو نزدیک سے باندھا ہوا ہے
وہ ستمگر بھی اسی بھیڑ میں ہے جس نے کمارؔ
شہر کو شہر کی تحریک سے باندھا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.