دل کا دیپک جلا کے دیکھا ہے
غم کے آنسو بہا کے دیکھا ہے
حسب خواہش نہ مل سکا کچھ بھی
ہم نے جیون لٹا کے دیکھا ہے
رام وہ بت نہ ہو سکا ہم سے
ہر طرح سے چھپا کے دیکھا ہے
پھر پلٹ آئی رت بہاروں کی
اس نے جب مسکرا کے دیکھا ہے
راز الفت نہ چھپ سکا پھر بھی
ہر طرح سے چھپا کے دیکھا ہے
کوئی اپنا نہ بن سکا اخترؔ
سب کو اپنا بنا کے دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.