دل کا کسی کو حال بتایا نہیں گیا
دل کا کسی کو حال بتایا نہیں گیا
اس طرح اشک کوئی بھی ضائع نہیں گیا
تجھ کو بھلا کے جان سے جانے کا ڈر بھی تھا
پوری طرح سے تجھ کو بھلایا نہیں گیا
دل ٹوٹنے کا جب سے سمجھنے لگا ہوں درد
پھر مجھ سے دل کسی کا دکھایا نہیں گیا
جانے سے تیرے اتنا ہوا ہے فقط یہاں
آئی خوشی تو جشن منایا نہیں گیا
گر کے بھی اٹھتا خواب میرے جب بھی چیختے
لیکن کوئی بھی خواب دکھایا نہیں گیا
ترچھی ہو روشنی تو وہ بڑھتے ضرور ہیں
پر آسماں تلک کوئی سایا نہیں گیا
اس نے بھی تو پلٹ کے نہیں دیکھا اس طرف
ہونٹوں پہ اس کا نام بھی لایا نہیں گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.