دل کا مقسوم تھا محو غم جاناں ہونا
دل کا مقسوم تھا محو غم جاناں ہونا
اسی آئینے سے سیکھے کوئی حیراں ہونا
اپنی ہی انجمن شوق میں ہو نغمہ سرا
تنگ ہے غیر کی محفل میں غزل خواں ہونا
زندگی کیا ہے تری یاد ترا ذکر جمیل
بندگی کیا ہے ترے نام پہ قرباں ہونا
دل یہ کہتا ہے پشیمان محبت ہو جا
درد کہتا ہے نہ منت کش درماں ہونا
ان سے اتنا نہ ہوا پرسش غم ہی کرتے
ہم سے دیکھا نہ گیا جن کا پریشاں ہونا
مجھ کو خوش آ نہ سکا غیرت دینی سے فرار
ان کو راس آ گیا غارت گر ایماں ہونا
عاشقی ضبط ہے اور ضبط ہے رعنائی زیست
عشق کی شان نہیں چاک گریباں ہونا
مجھ کو ان شوخ نگاہوں نے بنایا کافر
جن کو منظور نہ تھا میرا مسلماں ہونا
ہائے اس اشک جگر سوز کی قسمت فاروقؔ
جس کی قسمت نہ ہو پلکوں پہ فروزاں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.