دل کے اندر اتر گیا کوئی
دل کے اندر اتر گیا کوئی
زخم چپکے سے بھر گیا کوئی
یاد آئی تھی کل غزل بن کے
ڈائری میں اتر گیا کوئی
اپنی ٹھنڈک بھری مسیحائی
بن چھوئے دل میں بھر گیا کوئی
جس کے آنے سے سانس آئی تھی
اس کے جانے سے مر گیا کوئی
جنتوں تک رہوں گا ساتھ ترے
کر کے وعدہ مکر گیا کوئی
ہائے پہلی اڑان سے پہلے
عشق کے پر کتر گیا کوئی
مدتوں تک جمع ہوئی تھی گھٹن
اتفاقا بکھر گیا کوئی
زید کے ذہن میں رہا مولیٰ
ڈھونڈنے در بدر گیا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.