دل کے چرخے پہ سوت سانسوں کا (ردیف .. ن)
دل کے چرخے پہ سوت سانسوں کا
کاتے جاتے ہیں اور زندہ ہیں
ہو گئی غیر وہ گلی پھر بھی
آتے جاتے ہیں اور زندہ ہیں
اہل دل بول اک محبت کا
گاتے جاتے ہیں اور زندہ ہیں
رنگ خوشبو فضا نئے منظر
بھاتے جاتے ہیں اور زندہ ہیں
ہر قدم پر فریب دل داری
کھاتے جاتے ہیں اور زندہ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.