دل کے داغ نمایاں ہوں گے زخموں کی رسوائی ہوگی
دل کے داغ نمایاں ہوں گے زخموں کی رسوائی ہوگی
ظالم کے انداز نہ پوچھو اپنی بات پرائی ہوگی
ہر جا سازش ہر جا پہرے ایک زمانہ دشمن سا ہے
سوچتا ہوں اک شوخ نے کیسے پیار سے آنکھ ملائی ہوگی
شہر وفا کا دشمن ہے تو جتنا چاہے غارت کر لے
کل تو آنکھ ملا کر ہم سے آنکھ تری شرمائی ہوگی
جھانک رہے ہو دور سے اب تک شیتل نین کنول میں کیا کیا
ڈوب کے دیکھو ان آنکھوں میں کتنی ہی گہرائی ہوگی
مانتے ہیں اس دور میں سرمدؔ دھوم مچی ہے عیاروں کی
جاگ اٹھا انسان تو اک دن ہر جانب سچائی ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.