Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کے در پر کسی دستک کی سدا آنے سے

نوین جوشی

دل کے در پر کسی دستک کی سدا آنے سے

نوین جوشی

MORE BYنوین جوشی

    دل کے در پر کسی دستک کی سدا آنے سے

    میں بھی کچھ دیر نکل آیا ہوں تہہ خانے سے

    میری بستی پہ مسلط ہوئی تب خاموشی

    جب کوئی شور اٹھا تھا مرے ویرانے سے

    مجھے غیروں میں بھی اپنوں سے ملے ہیں کچھ لوگ

    میرے اپنوں میں بھی کچھ لوگ ہیں بیگانے سے

    کسی انجان اجالے میں انہیں جب دیکھا

    میرے پہچانے بدن بھی لگے انجانے سے

    چاہ کر بھی کبھی پاؤ گے نہ ایسا کوئی

    جو بھی چاہا ہے وہ مل جائے جسے پانے سے

    بات یہ سن کے بڑی خوش ہے مری بے چینی

    روح مرتی نہیں ہے جسم کے مر جانے سے

    کچھ بھی ملنا نہیں ہے اور مجھے الجھا کر

    نہ ہی ملنا ہے تمہیں کچھ مجھے سلجھانے سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے