دل کے ماروں سے بات کرتا ہوں
دل کے ماروں سے بات کرتا ہوں
اپنے یاروں سے بات کرتا ہوں
رات تنہا گزر ہی جاتی ہے
جب ستاروں سے بات کرتا ہوں
سب کو بس پھول سے محبت ہے
میں ہی خاروں سے بات کرتا ہوں
تیرے ہوتے ہوئے زمانہ میں
میں ہزاروں سے بات کرتا ہوں
وقت پر کام کیوں نہیں آئے
غمگساروں سے بات کرتا ہوں
ایک مدت کیا خزاں کا سفر
اب بہاروں سے بات کرتا ہوں
مے کو بھر کر گلاس میں سوہلؔ
آبشاروں سے بات کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.