دل کے مہمان ہو گئے ہیں ہم
دل کے مہمان ہو گئے ہیں ہم
کتنے آسان ہو گئے ہیں ہم
تو ہمیں اپنے ساتھ چلنے دے
تیری پہچان ہو گئے ہیں ہم
پریم کی ہم پے ہو گئی کرپا
اس کا وردان ہو گئے ہیں ہم
کوئی کیسے جدا کرے گا ہمیں
جسم اور جان ہو گئے ہیں ہم
تو شردھا ہماری بن کے دکھا
تیرا ایمان ہو گئے ہیں ہم
تم نہیں گھر میں تو یہ لگتا ہے
کتنے بے جان ہو گئے ہیں ہم
انجناؔ تو ہماری سوچ میں ہے
اور ترا دھیان ہو گئے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.