دل کے پہلو میں نہ اتنا دکھ سمونا چاہیے تھا
دل کے پہلو میں نہ اتنا دکھ سمونا چاہیے تھا
استطاعت کے مطابق بوجھ ڈھونا چاہیے تھا
اس کو مٹی مل گئی ہے جس کو سونا چاہیے تھا
حرص کا شاید یہی انجام ہونا چاہیے تھا
موت کو درکار تھی اک وسعت بے حد و پایاں
زندگی کو قبر کا سنسان کونا چاہیے تھا
جو ہوا گر وہ نہ ہوتا پھر تو ہوتا جانے کیا کیا
ہم نے مانا جو ہوا وہ سب نہ ہونا چاہیے تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.