دل کے رشتے عجیب ہوتے ہیں
دل کے رشتے عجیب ہوتے ہیں
دور رہ کر قریب ہوتے ہیں
منزل عشق ہے محال بہت
ہر قدم پر صلیب ہوتے ہیں
شام فرقت کے جاگنے والے
غم کے مارے عجیب ہوتے ہیں
آپ ہیں میری زندگی ورنہ
آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں
فاصلے سے ملا کرو سب سے
دوست بھی تو رقیب ہوتے ہیں
مہرباں جس کے حال پر تم ہو
بس وہی خوش نصیب ہوتے ہیں
راہ الفت میں آشناؔ اکثر
حادثے کچھ عجیب ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.