دل کے صحرا میں یادوں نے رقص کیا ہے رونے دے
دل کے صحرا میں یادوں نے رقص کیا ہے رونے دے
تو کیا دشمن ہے جو مجھ کو روک رہا ہے رونے دے
آگ لگی ہو گر تو پانی سے بجھ جانا لازم ہے
دل میں اچھا خاصا اک ارماں جلتا ہے رونے دے
جاناں اب تو خوش رہنے کی کوشش کر تدبیریں ڈھونڈ
میں تو لکھوا کر لایا ہوں کہ رونا ہے رونے دے
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں کہ رونا کمزوری ہے
رو کر دیکھ لے آ ہا ہا کیا لطف آتا ہے رونے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.