دل کے ویرانے کو گلزار بنانے کے لئے
دل کے ویرانے کو گلزار بنانے کے لئے
آج کا دن ہے فقط پینے پلانے کے لئے
پھول اشکوں کے میں پلکوں پہ سجا لایا ہوں
اے محبت کے خدا تجھ کو منانے کے لئے
لاکھ ڈھونڈا کسی گلشن میں نہ پایا میں نے
ایک بھی پھول تری سیج سجانے کے لئے
آپ چلمن سے نکلنے کے لئے ہاں تو کہیں
لوگ تیار ہیں سینے سے لگانے کے لئے
دل مرا توڑنے والوں سے یہ کہہ دو دلکشؔ
زندگی چاہئے اس گھر کو بنانے کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.