دل کھچا جاتا ہے خود ہی کوئے جاناں کی طرف
دل کھچا جاتا ہے خود ہی کوئے جاناں کی طرف
دیکھیے دیکھا بھی جائے روئے جاناں کی طرف
آسماں پر ماہ نو کعبے میں محراب حرم
یہ اشارے ہیں خم ابروئے جاناں کی طرف
حسن تک پہنچا ہے غم کا سلسلہ بھی عشق میں
برہمی دل کی چلی گیسوئے جاناں کی طرف
ایک ہی منزل پہ جا کر مل گئے دونوں ذہینؔ
وہ چلے سوئے حرم ہم کوئے جاناں کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.