Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کھول کر ہنسیں نہ تو آنسو بہائیں لوگ

نصرت عتیق گورکھپور

دل کھول کر ہنسیں نہ تو آنسو بہائیں لوگ

نصرت عتیق گورکھپور

MORE BYنصرت عتیق گورکھپور

    دل کھول کر ہنسیں نہ تو آنسو بہائیں لوگ

    چیخوں کو پھر بتاؤ کہ کیسے دبائیں لوگ

    رہنا پڑے گا ایسے ہی تا زندگی ہمیں

    جو دن گزر گئے ہیں انہیں بھول جائیں لوگ

    لاشوں کے اس ہجوم میں اک فکر یہ بھی ہے

    کس کو اتاریں قبر میں کس کو جلائیں لوگ

    پہلے تو دل سے دل کو ملانے کی بات تھی

    اب حکم یہ ہوا ہے کہ دوری بنائیں لوگ

    آثار زندگی ہی نہیں زندگی میں کچھ

    جب دل ہی بجھ گیا ہو تو کیا مسکرائیں لوگ

    بھولے سے بھی نہ بھولے گا سن دو ہزار بیس

    جو دل پہ نقش ہو گیا کیسے مٹائیں لوگ

    تم کو خدا نے دی ہے جو لفظوں کی سلطنت

    ایسی غزل کہو کے جسے گنگنائیں لوگ

    رکھتے نہیں ہو رشتہ کسی سے بھی تم مگر

    امید یہ کہ تم سے ہی رشتہ نبھائیں لوگ

    دولت سے بھی سکون میسر نہیں ہوا

    نصرتؔ کا مشورہ ہے کہ نیکی کمائیں لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے