دل خواب میں یہ دیکھ کے غمگین رہا ہے
دل خواب میں یہ دیکھ کے غمگین رہا ہے
میں تیرا ہوں اور کوئی مجھے چھین رہا ہے
پھر تو مرے دل کو ملا ایمان کی صورت
برسوں مرا دل کافر و بے دین رہا ہے
تا عمر وہی شخص رہا جی کی جلن بھی
تا عمر وہی باعث تسکین رہا ہے
اس شخص سے الگاؤ مجھے کفر ہے لوگو
ایمان رہا ہے وہ مرا دین رہا ہے
اے دل نہ معافی نہ کوئی رحم کی امید
اس بار ترا جرم ہی سنگین رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.