دل کی آب و ہوا اداسی ہے
دل کی آب و ہوا اداسی ہے
دھڑکنوں کی سدا اداسی ہے
ہو کے ناکام چارہ گر بولا
عاشقی میں دوا اداسی ہے
بعد آئے شراب بھی اس کے
یوں کہ پہلا نشہ اداسی ہے
زندگی میں اداسی ہے کتنی
زندگی ہے بھی یا اداسی ہے
میں نے دیکھا ہے بارہا ہنس کر
یار ہر مرتبہ اداسی ہے
کون سا جرم ہو گیا ہم سے
جانے کس کی سزا اداسی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.