دل کی آواز ہے یوں بانگ درا ہو جیسے
دل کی آواز ہے یوں بانگ درا ہو جیسے
اس کی سنتے ہیں یہی راہنما ہو جیسے
مست آنکھوں پہ جھکی پڑتی ہے یوں زلف سیاہ
سر مے خانہ دھواں دھار گھٹا ہو جیسے
ہم کو دعویٔ انا الحق تو نہیں ہے لیکن
ایسا لگتا ہے یہ ہم نے ہی کہا ہو جیسے
جیے جاتے ہیں مگر جینے کا حاصل کیا ہے
زندگی بھی کسی عاشق کی دعا ہو جیسے
واسطہ جن کو خدا سے ہے خدا کو جانیں
اپنے بت کا تو یہ عالم ہے خدا ہو جیسے
دین و دل رہن وفا کر کے ذکاؔ یوں خوش ہیں
زندگی میں یہی اک کام کیا ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.