Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کی بات زباں پر لاؤ پھر دیکھو

سعید سعدی

دل کی بات زباں پر لاؤ پھر دیکھو

سعید سعدی

MORE BYسعید سعدی

    دل کی بات زباں پر لاؤ پھر دیکھو

    ہم کو اپنا حال سناؤ پھر دیکھو

    ہم تیری باتوں میں بھی آ سکتے ہیں

    سچ میں تھوڑا جھوٹ ملاؤ پھر دیکھو

    سورج چاند ستارے توڑ کے لا دوں گا

    تھوڑی سی امید دلاؤ پھر دیکھو

    وحشت ہو کا عالم سناٹا اور غم

    تم اپنے اطراف سجاؤ پھر دیکھو

    تم نے اس کا کہنا یوں ہی مان لیا

    کچھ اپنا بھی ذہن لڑاؤ پھر دیکھو

    اس چہرے کے پیچھے کتنے چہرے ہیں

    آئینے کے سامنے آؤ پھر دیکھو

    ویسے اکثر بنتے ہیں سقراط یہاں

    تم لوگوں کو زہر پلاؤ پھر دیکھو

    اجڑی بستی والو ہمت نا ہارو

    کوئی زندہ شہر بساؤ پھر دیکھو

    ہر خواہش پوری ہو یہ نا ممکن ہے

    پھر بھی تم کچھ خواب سجاؤ پھر دیکھو

    سعدیؔ وہ ٹوٹے ہوئے دل کی سنتا ہے

    اس کے در سے آس لگاؤ پھر دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے