دل کی بربادی کا باندھے ہوئے سامان چلے
دل کی بربادی کا باندھے ہوئے سامان چلے
آج ویرانے کی جانب ترے مہمان چلے
غیرت انس و وفا بک گئی بازاروں میں
جانے کس راہ پہ اس دور کے انسان چلے
رینگتا پھرتا ہوں اس طرح تری یاد کے ساتھ
سینۂ دشت پہ جیسے کوئی غم خوار چلے
منکر خوئے محبت تھے زمانے والے
تیری محفل سے مگر ہو کے مسلمان چلے
راہیؔ اس شہر کی تعریف کہاں تک کیجے
ہار کر جس میں کئی بار دل و جان چلے
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 67)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.