دل کی بے اختیاریاں نہ گئیں
دل کی بے اختیاریاں نہ گئیں
نہ گئیں آہ و زاریاں نہ گئیں
دن کو چھوٹا نہ انتظار ان کا
شب کو اختر شماریاں نہ گئیں
نہ چھپا گریۂ شب فرقت
رخ سے اشکوں کی دھاریاں نہ گئیں
آ گئے وہ بھی وعدے پر لیکن
آہ کی شعلہ باریاں نہ گئیں
تنگ آ کر وہ چل دیے گھر کو
جب مری اشک باریاں نہ گئیں
اس نے خط پھاڑ کر کہا یہ رشیدؔ
تیری مضموں نگاریاں نہ گئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.