دل کی دھڑکن کو آس کس کی ہے
زندگانی میں پیاس کس کی ہے
میں کسی کا نہ کوئی میرا ہے
پھر یہ نس نس میں پیاس کس کی ہے
جس کو میں نے کبھی نہیں دیکھا
میرے اندر یہ سانس کس کی ہے
کشمکش دل میں ہے یہ برسوں سے
آس کس کی ہے یاس کس کی ہے
ہر بدن میں چھپا جو جوہر ہے
اس میں بو اور باس کس کی ہے
خیر میں شر کی یہ روشؔ کیسی
دل سے اٹھتی بھڑاس کس کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.